شادی کی تیاریاں مکمل، اے ایس پی شہربانو کی رخصتی کب، دولہا کون ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی خطاطی والے لباس میں ملبوس خاتون کو جنونی ہجوم سے بچا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خاتون پولیس آفیسر شہر بانو نقوی کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور ولاگز کے مطابق اے ایس پی شہر بانو کا پہلے ہی نکاح ہوچکا ہے، ان کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک عرصہ تک ہنگامہ برپا کیے رکھا اوراب ان کی شادی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ ان کی جمعرات کو رخصتی اور اتوار کو لاہور میں ولیمہ ہے، لیکن ایک سوال جو کہ ان کے مداحوں کو کافی کھٹک رہا تھا کہ آیا دلہا میاں ہیں کون؟ تو دلہے میاں سے متعلق بھی تفصیل سامنے آ گئی ہے۔

اے ایس پی شہربانو کا دلہا کون؟

ذرائع کے مطابق اے ایس پی شہر بانو کا رشتہ منڈی بہاءالدین کے امیر زادے سید اشتر نقوی المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز ، رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک کے ساتھ طے پایا ہے، شہر بانو کی رخصتی کیلئے منڈی بہاءالدین سے ہی بارات آئے گی۔

پری ویڈنگ تقریبات 3 چار دن پہلے سے شروع ہوگئی ہیں، قوالی نائٹ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کی تقریب ولیمہ لاہور رائل سوئس ہوٹل میں 28 اپریل کو منعقد ہوگی۔

Related Posts