Friday, March 29, 2024

عمر گل اور عمران فرحت نے کرکٹ سے موڑ منہ لیا، مداح اداس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستانی کرکٹرز عمر گل اور عمران فرحت نے آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے بعد ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں کھلاڑی بلوچستان اسکواڈ کا حصہ ہیں اور انہیں اس سیزن میں کوچنگ کی پیش کش تھی لیکن دونوں نے کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم 21-2020کے سیزن کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

38 سالہ فرحت نے 2001 سے 2013 کے درمیان 40 ٹیسٹ ، 58 ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی گی۔

انہوں نے کہا کہ اب انہوں نے کوچنگ میں شامل ہونے اور نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمرگل کی جانب سے 30 ستمبر کو شروع ہونے والے قومی ٹی 20 کپ کے دوران یا اس کے بعد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

عمر گل کو کسی زمانے میں دنیا کا بہترین ٹی ٹوئنٹی بولر سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے 47 ٹیسٹ ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

عمرگل نے 04-2003کی سیریز میں بھارت کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور قومی ٹیم کے لئے اپنا آخری میچ 2016 میں کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں:کیا پاکستان میں آسٹریلوی کرکٹ سسٹم لانا درست ہے ؟

وہ ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی کے بعد زیادہ وکٹس لینے والے پاکستان کی جانب سے دوسرے بولر ہیں۔انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد کوچ بننے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔