کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانیں بند، زاہد نہاری ریسٹورنٹ بھی سیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zahid Nihari Restaurant sealed for violating SOPs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ضلع جنوبی میں ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تجارتی مراکز کے خلاف کارروائی، متعدد دکانیں اور کاروبار مراکز سیل کر دیے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرIIسمیع اللہ خان نے صدر کے علاقے میں دکانیں بند کرنے کے مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کرنے پر زاہد نہاری نامی ریسٹورنٹ، ایک سیلون، منی ما رٹ اور ایک ریسٹورنٹ سیل کردیا۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر سول لائن ولید بیگ نے DHA کی علاقے میں کورونا ایس او پیز کے مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کرنےپر اسٹوڈیو ویجز نامی ریسٹورنٹ سیل کردیا۔

مزید پڑھیں :ملک میں خوفناک مہنگائی، مرغی غریب کے ہاتھ سے نکل گئی، انڈے منہ چڑانے لگے

واضح رہے کہ انتظامیہ کی طرف سے 8 بجے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری گیا تھا، ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھرکا اس ھوالے سے کہنا ہے کہ حکومت سندھ کورونا وئرس کی روک تھام اور اس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ۔

Related Posts