نوجوان شخص مریم نواز کے پروٹوکول میں شامل گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک بھارت سرحد کے قریب واقع شہر نارووال میں ایک نوجوان شخص مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان شخص ایک پولیس کی گاڑی سے ہونے والے تصادم کے دوران جاں بحق ہوا جو میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کے سکیورٹی قافلے میں شامل تھی۔ 23 سالہ ابوبکر چندووال کے علاقے میں موٹر سائیکل چلا رہا تھا جب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

پروٹوکول میں شامل پولیس کی گاڑی سے ہونے والے تصادم کے نتیجے میں نوجوان کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ نارووال کے صدر تھانے میں آنجہانی نوجوان کے کزن نے درج کرایا۔ ایف آئی آر کے متن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابوبکر کو ایلیٹ فورس کی گاڑی نے ٹکر ماری جبکہ مریم نواز کا قافلہ کرتارپور جارہا تھا۔

متن کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔ مقدمے کے مدعی رضوان کا کہنا ہے کہ ابوبکر موٹر سائیکل پر ایک دوست کے ساتھ سوار تھا جو حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ واقعے کا مقدمہ درج کیے جانے کے بعد پنجاب پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قبل ازیں 2017 میں بھی ایک ایسے ہی حادثے کے نتیجے میں لالہ موسیٰ میں ایک 9 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بچہ سڑک پر موجود تھا جسے ایلیٹ فورس کی کار نے ٹکر مار دی، جس کے بعد سکیورٹی قافلے میں شامل دیگر گاڑیاں گزرتی رہیں لیکن کسی نے زخمی بچے کی مدد نہیں کی۔

Related Posts