دُنیا بھر میں صحت بخش اور توانائی سے بھرپور دودھ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں صحت بخش اور توانائی سے بھرپور دودھ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
دُنیا بھر میں صحت بخش اور توانائی سے بھرپور دودھ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت بخش اور توانائی سے بھرپور دودھ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس میں غذائیت پر افادیت کے حامل دودھ کی خصوصیات کو اجاگر کیا جائے گا۔

ہر سال یکم جون کے دن دودھ کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ عالمِ انسانیت کو صحت و توانائی کے چھلکتے ہوئے ذخیرے کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا جائے جبکہ عالمی بن منانے کا فیصلہ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے کیا۔

سن 2001ء میں اقوامِ متحدہ نے دودھ کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دودھ کی اہمیت اور افادیت عوام الناس کی نظروں میں اجاگر کرنا ہے جبکہ روزمرہ زندگی میں ہم دودھ کو صحت کے بھرپور فوائد سے منسلک سمجھتے ہیں۔

دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی مصنوعات نہ صرف کیلشیم سے بھرپور بلکہ ذائقے دار بھی ہوتی ہیں جس سے ہمارے جسم کو کیلوریز جلا کر چمکتی ہوئی جلد پانے کا سنہری موقع ملتا ہے۔

مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کیلئے کیلشیم ایک ضروری عنصر ہے جس سے ہمیں پٹھوں کی حرکت اور اعصابی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے جبکہ دودھ کیلشیم کا خزانہ ہے۔

دوسری جانب دودھ وٹامن ڈی سے بھی بھرپور ہے جو عمر رسیدگی کے عمل کو سست کرتا ہے اور ذہنی دباؤ کے خلاف بھی کارگر ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن ڈی اور کیلشیم دونوں ہڈیوں کیلئے فائدہ مند ہیں۔

ٹھنڈا دودھ موسچرائزر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس سے جلد کی پی ایچ کی سطح معتدل ہوتی ہے اور جلد صحت مند اور چمکدار ہوجاتی ہے۔

Related Posts