ورلڈ کپ: سابق بھارتی اوپنر نے پاکستان کو خطرناک حریف قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ: سابق بھارتی اوپنر نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا
ورلڈ کپ: سابق بھارتی اوپنر نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کو مشکل اور خطرناک حریف قرار دے دیا۔

گوتم گھمبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم غیر یقینی کارکردگی کیلیے مشہورہے،وہ کسی ٹیم کو ہراسکتے ہیں اور ہار بھی سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ ہمیشہ سے ایسی ہی ہے،ان کے پاس کئی اعلیٰ پائے کے کرکٹرز بھی موجود ہیں۔

گوتم گھمبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بابر اعظم اور 140کی رفتار سے بولنگ میں گیند کو سوئنگ کرنے کی مہارت رکھنے والے شاہین شاہ بھی موجود ہیں جب کہ حارث رؤف اور چند نوجوان پیسرز کی موجودگی میں پاکستان کی قوت کا غلط اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کم بیک کی گنجائش نہیں ہوتی،بھارت کا روایتی حریف کیخلاف ورلڈکپ ریکارڈ شاندار ہے، یواے ای میں توقعات کا دباؤ بھی بلو شرٹس پر ہوگا، ذرا سی غفلت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ قریب ہے منفی چیزوں پر توجہ نہیں دیں گے، شاداب خان

واضح رہے کہ گوتم گھمبیر جس دوران انڈین ٹیم کے لئے کھیل رہے تھے،اُس وقت پاکستانی ٹیم سے میچز کے دوران ان کا اکثرو بیشتر کھلاڑیوں سے ٹاکڑا ہوجاتا تھا۔ شاہد آفریدی سے بھی ان کی تلخ کلامی ہوچکی ہے۔

Related Posts