ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شاہین آفریدی کا مقابلہ کس بھارتی کھلاڑی سے ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین شاہ آفریدی کا نیا اعزاز اُن کیلئے نقصان دہ کیوں؟
شاہین شاہ آفریدی کا نیا اعزاز اُن کیلئے نقصان دہ کیوں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی بولر شاہین آفریدی اور جسپرت بمرا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی تمام رینکنگز میں دنیا بھر کےکھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی پوری کوشش کرتے  ہیں، ٹھیک اسی طرح بولرز بھی اس دوڑ میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور بھارت کے جسپریت بمرا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھے کو مل رہا ہے، بمرا نے فی الحال  رواں دورانیے میں 40 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس وقت ٹاپ پوزیشن ان کے پاس ہے۔

لیکن شاہین شاہ آفریدی بھی ان سے پیچھے نہیں ہیں ، انہوں نے 37 وکٹیں لی ہیں  بعدازاں نئے سیزن میں دونوں بولرز کے درمیان وکٹوں کی جنگ مزید شدت اختیار کرسکتی ہے، آسٹریلیا کے کپتان اور ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں ٹاپ پرموجود پیٹ کمنز کا اس فہرست میں تیسرا نمبر ہے،انھوں نے اب تک 33کھلاڑیوں کو آؤٹ  کیا،انگلینڈ کے اولی روبنسن نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تاحال 32 وکٹیں لی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں کونسے کھلاڑی شامل ہونگے؟ اعلان آج ہوگا

مزید برآں جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور بھارتی محمد شمی نے 30، 30 بیٹرز کو پویلین بھیجا، دونوں بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں, ٹاپ 6 پوزیشنز پر فاسٹ بولرز کی حکمرانی ہے، بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشون ساتویں نمبر پر موجود ہیں، انھوں نے 29 وکٹیں لیں، جنوبی افریقہ کے نوجوان بولر میلان جانسین نے 28 کھلاڑیوںں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی اسپنر ناتھن لائن کے بھی اب تک 28 شکار ہیں تاہم ان کا نواں نمبر ہے,،دسویں نمبر پر آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک 27 شکار کے ساتھ موجود ہیں۔

Related Posts