رمضان کی آمد کیساتھ کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر قائد میں پھلوں کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ کردگیا، کمشنر کراچی نے پھلوں کی سرکاری قیمت کا نرخ نامہ جاری کر دیا جس میں پھلوں کے نرخ عام دنوں سے بھی کم مقرر کی گئی ہے۔

پھلوں کا سرکاری نرخ نامہ تین کا پہاڑہ بن گیا، سرکاری قیمت میں تین کے عدد کی گردان ہے جسے موجودہ مالیاتی اور ادائیگی کے نظام کے تحت بھی عمل درآمد ممکن نہیں۔ شہر بھر میں پھل کے ٹھیلوں پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں اور پھل فروش من مانی قیمت پر پھلوں کو فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔

سرکاری نرخ نامے میں درجہ اول کیلے کی قیمت 173روپے درجن مقرر کی گئی تاہم سیزن نہ ہونے کی وجہ سے درجہ اول کیلے 250روپے اور اس سے زائد پر فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ درجہ دوم کیلے سرکاری قیمت 153روپے کے مقابلے میں 200روپے درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

پپیتہ درجہ اول کی سرکاری قیمت 133روپے مقرر ہے تاہم درجہ اول پپیتہ 250روپے جبکہ درجہ دوم 118 روپے کی سرکاری قیمت کے مقابلے میں 180 سے 200روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

کمشنر کراچی نے امرود کی قیمت 108 روپے مقرر کر دی جبکہ مارکیٹ میں امرود کم سے 150 اور درجہ اول امرود 200روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

چیکو کی سرکاری قیمت 133روپے کلو مقرر کی گئی تاہم چیکو 200روپے کلو درجہ دوم 150روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں مقامی گولڈن سیب کی قیمت 192 اور درجہ دوم کی قیمت 172 روپے مقرر کی گئی جبکہ بازار میں گولڈن سیب درجہ اول 250روپے اور درجہ دوم 200روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

کمشنر کراچی نے خربوزہ درجہ اول کی قیمت 93روپے اور درجہ دوم کی قیمت 73روپے مقرر کر دی جبکہ شہر میں خربوزہ درجہ اول 200روپے اور درجہ دوم 120 روپے سے 140روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ملکی معیشت مخدوش، قرض اور سود ادا کرنے کیلئے 3ارب ڈالرز کی ضرورت

سرکاری نرخ نامے میں تربوز کی قیمت 153روپے کلو مقرر ہے تاہم شہر میں تربوز 180سے 200روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ایرانی کھجور کی سرکاری قیمت درجہ اول 403 اور درجہ دوم 383روپے مقرر کی گئی تاہم ایرانی کھجور خوردہ سطح پر 550 سے 600 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

Related Posts