حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، جی ڈی اے رہنماء

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، جی ڈی اے رہنماء
حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، جی ڈی اے رہنماء

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جی ڈی اے موجودہ حکومت کی اصولوں پر حمایت کر رہی ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گی۔

وہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے امر بل معروف جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکمرانی کی بدترین مثال موجود ہے، صوبے میں سویلین آمریت ہے اور سندھ بلوچستان سے زیادہ محرومی محسوس کرتا ہے۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کابینہ کا حصہ ہے، ہم آج تک حکومت کے ساتھ تھے، اس لیے حکومت کے ساتھ رہنا چاہیے، میں نے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، ہم اصولوں پر کھڑے ہیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ نے سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو آئے 14 سال گزر چکے ہیں۔ 14 سالہ دور حکومت میں صوبے کے عوام کو پینے کا صاف پانی تک فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو صحت کارڈ کیوں فراہم نہیں کیے جا سکتے اور صوبے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کو سلیکٹڈ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کے عوام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا پاور شو، وزیر اعظم عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

سندھ کے حکمران پنجاب میں جا کر کہتے ہیں کہ وہ انصاف دیں گے، جو سندھ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کوانصاف نہیں دے سکے وہ دوسرے صوبوں کو انصاف کیسے دیں گے۔

Related Posts