آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدلیں گے۔کپتان اظہر علی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدل کر رکھ دیں گے۔کپتان اظہر علی
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدل کر رکھ دیں گے۔کپتان اظہر علی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ میچز کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدلنا چاہتے ہیں، کیونکہ میچ جیتنے کے لیے تاریخ بدلنا ضروری ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹیم میں ردو بدل کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ کرکٹ ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کل کیا جائے گا جبکہ میچ جیتنے کے لیے وکٹیں لینا ضروری ہے۔

میچ پچ پر تبصرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا میں بیٹنگ کے لیے پچ اچھی ہے، اس لیے باؤلنگ پر مزید محنت کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیا جیسی ٹیم سے جیتنے کے لیے درست پلاننگ کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

کپتان اظہر علی نے کہا کہ ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرکے پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا جبکہ آسٹریلین ٹیم میں اچھے بیٹسمین شامل ہیں۔

آسٹریلین  بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر بین الاقوامی سطح کے اچھے پلیئر ہیں، ہمارے باؤلرز کی طرف سے باؤلنگ درست نہیں ہوسکی۔

اظہر علی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان ہونے کے ناطے قوم کو یقین دلاتا ہوں، ہماری پوری کوشش ہے میچ جیت کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز برابر کردیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بد ترین ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن میں کچھ اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

شان مسعود کے ساتھ اوپنر کے طور پر امام الحق کی شرکت جبکہ ممکنہ طور پر  کپتان اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسری پوزیشن پر کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی 

Related Posts