اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کرنسی جاری کرنے کی تردید کیوں کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک
(فوٹو: ای ٹریبیون)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک سے تیار کردہ پولیمر بینک نوٹس (کرنسی) جاری کرنے کے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پولیمر بینک نوٹس جاری کرنے کے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف نیوز پورٹلز میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے پلاسٹک کرنسی جاری کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم پولیمر نوٹس جاری کرنے کے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور حقیقت سے عاری قرار دیتے ہیں۔ مرکزی بینک نے نہ تو ایسے نوٹ جاری کیے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں اس قسم کے نوٹ جاری کرنے کا پلان زیرِ غور ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹ کاٹن بیسڈ کاغذ سے تیار کردہ ہیں جنہیں سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ تیار کرتی ہے جس کیلئے مقامی راء میٹیریل استعمال ہوتا ہے۔ کرنسی نوٹ کیلئے کاغذ کی جگہ کوئی اور مادہ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش رہی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرض کی قسط کے اجراء اور معاشی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشلز پاکستان میں پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کیلئے آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔

خبر میں نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف کو اقوامِ متحدہ کے اینٹی کرپشن کنونشن کے تحت اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ پاکستان اپنے اینٹی کرپشن اداروں کی کارکردگی کے متعلق ایکسپرٹ رپورٹ تیار کرے گا تاہم اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کرنسی کی تردید کی ہے۔

Related Posts