ارباز خان سے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟جارجیا آندریانی نے وجہ بتادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارباز خان سے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟جارجیا آندریانی نے وجہ بتادی
ارباز خان سے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟جارجیا آندریانی نے وجہ بتادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:اطالوی ماڈل اور بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ جارجیا آندریانی نے بھارتی اداکار ارباز خان سے اب شادی نہ کرنے سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملائکہ اروڑا سے طلاق کے بعد ارباز خان 4 سال سے زائد عرصے سے اطالوی ماڈل اور بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ جارجیا آندریانی کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے شادی کے حوالے سے اب تک خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اب جارجیا نے بتایا کہ فی الحال ارباز سے شادی کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان میرے اور ارباز کے رشتے میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

جارجیا نے بتایا کہ میری ملائکہ اور ارباز کی فیملی سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے، ارباز اور میں کافی اچھے دوست ہیں لیکن ہم نے ابھی شادی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔اگر ایسا ہوا تو میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

اطالوی ماڈل ارباز خان سے تقریباً 20 سال چھوٹی ہیں، جس کی وجہ سے جوڑے پر تنقید بھی کی جاتی ہے، جارجیا نے 2019 میں تامل فلم کارولائن کاماکشی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:سنیتا مارشل اور حسن احمد کے رشتے میں دراڑ کی افواہیں دم توڑ گئیں

یاد رہے بالی وڈ کی مشہور جوڑی ملائکہ اور ارباز کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جب کہ طویل عرصہ ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، ان کا ایک بیٹا ارہان بھی ہے جس کی عمر 18 سال ہے۔

Related Posts