سنیتا مارشل اور حسن احمد کے رشتے میں دراڑ کی افواہیں دم توڑ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی سنیتا مارشل اور حسن احمد نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کر کے افواہوں کا گلا گھونٹ دیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل اور اداکار حسن احمد نے خوشگوار موڈ میں نئی تصویر اپلوڈ کر کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اپنے رشتے سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

اداکارہ سنیتا مارشل نے شوہر، حسن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہم میں سب ٹھیک چل رہا ہے، آپ اپنا حال سنائیں؟‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hasan Ahmed (@hassan.ahmedofficial)

سنیتا مارشل کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں سمیت شوبز کی مشہور شخصیات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حسن احمد نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے منفی کمنٹس اور افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپ سب کے اچھے تبصروں کا شکریہ، برے تبصرے کرنے والوں کا خاص شکریہ‘۔

Related Posts