وزیر داخلہ کی سوشل میڈیا کے استعمال کیخلاف سخت قوانین کی حمایت کیوں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے خلاف سخت قوانین کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے والوں کے ساتھ ہونے والا سلوک سب جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ ہو یا یو اے ای، جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے والوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کا سب کو علم ہے۔ ملک میں آزادئ اظہارِ رائے ہونی چاہئے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آزادئ اظہار کے ساتھ ساتھ ایسے قوانین بھی ہونے چاہئیں کہ اگر کوئی بے بنیاد الزام لگائے تو اسے پکڑا جاسکے۔ ٹھیک ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز ہورہے ہیں، لیکن وہاں پولیس مقابلہ روزانہ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

محسن نقوی نے بہاولنگر واقعے کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گھر میں بھائیوں کے درمیان بھی لڑائی ہوجاتی ہے، ہم ایک واقعے کو بنیاد بنا کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ پوری فورس کا مورال ڈاؤن ہوگیا ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہاولنگر واقعے کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا، بھارت میں بھی ایسا واقعہ ہوا، لیکن وہاں کا رویہ اور اپنا طرزِ عمل دیکھنا ہوگا، ہمیں ان سے سبق سیکھنا ہوگا۔

Related Posts