شہزادہ ولیم اپنے بھائی پرنس ہیری کی برطانیہ واپسی سے کیوں خائف ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شاہی پروٹوکول چھوڑ کر امریکا بسنے والے برطانوی شہزادہ ہیری کی اپنے خاندان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں تاحال کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں، بالخصوص ایسا لگتا ہے کہ بڑے بھائی شہزادہ ولیم انہیں کسی صورت معاف کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اپنےوالد شاہ چارلس کی بیمار پرسی کیلئے برطانیہ آنا چاہتے ہیں، لیکن اس موقع پر ان سے جڑے ماضی کے تنازعات ان کی راہ میں حائل ہوگئے ہیں۔

مرر کی رپورٹ کے مطابق شاہی ماہر ٹام کوئن نے کہا کہ کنگ چارلس شہزادہ ہیری کی واپسی کیلئے تیار ہیں، تاہم پرنس آف ویلز شہزادہ ولیم نے اپنے والد کو ہیری کو واپسی کی اجازت نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹام کوئن نے کہا کہ میں نے شاہ چارلس کے ایک قریبی دوست سے بات کی ہے جس کا ماننا ہے کہ اگر بادشاہ چاہے بھی تو ایسا مشکل نظر آتا ہے، کیونکہ شہزادہ ولیم کو اپنے بھائی کی واپسی کے خیال سے ہی گھبراہٹ لاحق ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ولیم نے اپنے والد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہیری کو واپس آنے کی اجازت نہ دیں، کیونکہ وہ اپنے بھائی کو بہت مشکل سمجھتے ہیں، ساتھ ہی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہیری نے ماضی میں اکثر متنازع معاملات میں خاموش رہنے کے شاہی ضابطے کی پاسداری نہیں کی ہے۔

Related Posts