نیب نے پرانا معاملہ کیوں اُٹھایا؟ ق لیگ کا وزیر اعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب نے پرانا معاملہ کیوں اُٹھایا؟ ق لیگ کا وزیر اعظم سے تحقیقات کا مطالبہ
نیب نے پرانا معاملہ کیوں اُٹھایا؟ ق لیگ کا وزیر اعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران طارق بشیر چیمہ نے وزیر اعظم عمران خان سے 20سال پرانے کیسز کھولنے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے پاکستان مسلم لیگ کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ طارق بشیر چیمہ نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ 20سال پرانے کیس کس کی ایماء پر کھولے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا دیا، نیب کے معاملے پر مسلم لیگ ق نے وزیراعظم سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو مسلم لیگ ق کے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ کیا چیئرمین نیب نے خو د سے اقدام اٹھایا یا کسی کے کہنے پر کیا؟، تحقیقات کی جائیں

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ معاملے کی چھان بین کروا کے آپ سے دوبارہ رابطہ کروں گا، ہم نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے کہ بار بار پرانے کیسوں کو کس لئے کھولا جاتا ہے۔

Related Posts