ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز کس نے لیک کیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہر گزرتے دن کے ساتھ متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر ان کے مداحوں کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طویل عرصے سے سیاسی شخصیات سمیت دیگر افراد کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیوز کے باعث تنازعات کا شکار حریم شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کو حیرت کا سامنا ہے۔

حال ہی میں حریم شاہ کی ایک نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو شیئر کی جانے لگی ہے جس میں انہیں ایک اجنبی شخص کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں حریم شاہ نے نامناسب لباس زیبِ تن کر رکھا ہے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے نئی ویڈیو کو حریم شاہ کی جانب سے ایک نئے اسکینڈل کا عندیہ سمجھا جبکہ کچھ کا یقین ہے کہ حریم شاہ کو خبروں کی زینت بننا آتا ہے۔ ابھی تک خود حریم شاہ کی جانب سے اس ویڈیو کی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئے دن اپنی متنازع حرکتوں اور باتوں کی وجہ سے مختلف تنازعات میں الجھنے والی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گزشتہ روز زیر گردش ویڈیو میں حریم شاہ کو نا زیبا لباس میں دیکھا جانے لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ حریم شاہ بیڈ روم میں وائپر لیکر اس حال میں داخل ہوتی ہیں کہ بظاہر ان کا نچلا لباس نہیں ہوتا جبکہ قمیض انہوں نے پہن رکھی ہوتی ہے۔

Related Posts