صدر بائیڈن پاکستان میں انتخابات سے بالکل باخبر ہیں،امریکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیرین یاں پیئر کے مطابق ہمیں ہم خیال جمہوری نظام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے، ہم مسلسل پاکستانی حکومت اور سیاسی جماعتوں کو واضح طور پر بتاتے رہتے ہیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین یاں پیئر کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام اورشفاف انتخابی عمل کویقینی بنانے کی ضرورت ہے،صدربائیڈن پاکستان میں انتخابات سے بالکل باخبر ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین یاں پیئر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر پاکستان میں انتخابات سے بالکل باخبر ہیں کہ گزشتہ ہفتے لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے نکلے، جن میں پاکستانی خواتین، مذہبی اور نسلی اقلیتی گروپوں کے ارکان اور نوجوان ووٹرز کی ریکارڈ تعداد شامل تھی۔

کیرین یاں پیئر کے مطابق ہمیں ہم خیال جمہوری نظام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے، ہم مسلسل پاکستانی حکومت اور سیاسی جماعتوں کو واضح طور پر بتاتے رہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام کرنے اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

گذشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجی میتھیوملر نے کہا تھا کہ یورپی یونین، برطانیہ اور دیگرملکوں نے بھی پاکستانی حکومت سے خدشات کا اظہارکیا ہے، پاکستانی حکومت سے کہاہے وہ انتخابات کے نتائج کا احترام کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی منتخب حکومت کیساتھ کام کریں گے اور دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔

Related Posts