پاکستان میں ہندوؤں کا مقدس مقام کٹاس راج کہاں واقع ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن  نے 112 بھارتی ہندو یاتریوں کو پاکستان یاترا کے لئے ویزے جاری کردیے۔

نئی دلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان نے اس حوالے سے میڈیا کے لئے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے ہندو یاتریوں کو پاکستان میں اہم ہندو مقام کٹاس راج مندر کی یاترا کے لئے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بیان کے مطابق بھارتی ہندو یاتری 6 سے 12 مارچ تک صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں قائم کٹاس راج مندر کی یاترا کریں گے۔

کٹاس راج مندر ضلع چکوال پنجاب میں واقع ہے، دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور نے ہندو یاتریوں کے لئے  اس سفر کے واسطے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کٹاس راج مندر چکوال سے 25 کومیٹر دور سلسلہ کوہ نمک میں واقع ہندوؤں کا ایک مقدس مقام ہے۔ اس کا قدیم نام امر کنڈ تھا۔

ہندو عقیدے کے مطابق کٹاس تالاب شیو دیوتا کے آنسو سے بنا تھا اور وہ شیو دیوتا کی عبادت کے لیے مخصوص تھا۔ 1947 میں ہندوؤں کے یہاں سے چلے جانے کے بعد یہ کھنڈر کی شکل اختیار کیا گیا تھا، تاہم اب اسے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

Related Posts