ملائیکہ اروڑا کی بیٹے کے ساتھ نازیبا سوالات پر مشتمل پوڈ کاسٹ کب آ رہی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آوٹ لک انڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکار و پروڈیوسر ارباز خان کے بیٹے ارہان خان نے اپنی والدہ و اداکارہ ملائیکا اروڑا سے چونکا دینے والا سوال کر ڈالا۔

ارہان خان اپنے والدین کی طرح شوبز انڈسٹری میں نام کمانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے تعلیم بھی اداکاری کی ہی حاصل کی ہے۔

ہنگامہ ایکسپریس کے مطابق ارہان خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل پوڈ کاسٹ کی دنیا میں قدم جمانے کا فیصلہ لیا ہے۔ ارہان خان ان دنوں دو دوستوں کے ہمراہ پوڈ کاسٹ کرتے نظر آرہے ہیں اور اپنی پوڈ کاسٹ کا نام انہوں نے ’ڈمب بریانی‘ رکھا ہے۔

اس پوڈ کاسٹ کی پہلی قسط میں ارہان کے والد ارباز خان اور چاچا سہیل خان بطور مہمان شریک ہوئے اور دلچسپ گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا۔

جہاں سوشل میڈیا پر ’ڈمب بریانی‘ کے پہلے ایپی سوڈ کی مختلف ویڈیوز زیرِ گردش تھیں وہیں اب ارہان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دوسرے ایپی سوڈ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔

’ڈمب بریانی‘ کی دوسری قسط کے ایک سیگمنٹ کے دوران ملائیکا اروڑا، ارہان کے مشکل سوالوں کے جواب دیتی نظر آئیں گی اور کہیں ارہان کو ہی سوال کر کے مشکل میں ڈال دیں گی۔

مذکورہ ٹیزر میں ارہان والدہ سے پوچھتے ہیں کہ ’ آپ اب شادی کب کریں گی؟‘ جس کو سن کر ملائیکا ہکّا بکّا رہ گئیں۔

علاوہ ازیں ٹیزر میں ملائیکا اروڑا نے بھی ایک سوال کیا جو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نازیبا سوال قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts