مولانا صاحب 13کے سکور پر بولڈ ہوگئے ہیں ، عمران خان نے 126اسکور کیا تھا، فردو س عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdos ashiq awan
مولانا صاحب 13کے سکور پر بولڈ ہوگئے ہیں ، عمران خان نے 126اسکور کیا تھا ، فردو س عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب 13کے سکور پر بولڈ ہوگئے ہیں ، عمران خان نے 126اسکور کیا تھا ،مولانا کا پلان بی بھی پلان اے کی طرح ناکام و نا مراد ثابت ہو گا۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گزشتہ روز سے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کیلئے روانگی سے متعلق سیاسی بیانات آ رہے ہیں،ایسا تاثر دیا گیا کہ شیورٹی بانڈز کا مقصد کوئی سیاسی فائدہ حاصل کرنا تھا جو غلط ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے سے سب کو منع کیا،نواز شریف کو صرف انسانی بنیاد پر علاج معالجے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ جنرل پرویز مشرف اور نواز شریف کے کیسز میں بنیادی فرق ہے۔

جنرل پرویز مشرف کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں تھے نا ہی ان کا نام ای سی ایل میں تھا،نواز شریف عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اور انکا نام ای سی ایل میں تھا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بانڈز کا مقصد ایک قانونی تقاضا ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،بانڈز میں کیش رقم کا تقاضا نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق واپسی کی گارنٹی مانگی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت شیورٹی بانڈ کے نام پرتاوان لیناچاہتی ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ ہم ایک بیمار شخص کی صحت پر سیاست کرنے کے قائل نہیں،مسلم لیگ ن قائدین سے اپیل کرتی ہوں کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف انا کے خول سے باہر نکل کر بھائی کی صحت پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سیاست ہوتی رہے گی تا ہم انسانی جان زیادہ قیمتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں ملک کی سلامتی و ترقی سے متعلق بہتر فیصلے کرنے کی توفیق عطا کرے،مولانا کا پلان بی بھی پلان اے کی طرح ناکام و نا مراد ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ عوام سیاسی فنکاروں کی فنکاریوں سے آگا ہ ہیں،وزیراعظم عمران خان نے تباہ حال معیشت کو مستحکم کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام ملکی ترقی کے سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایک سیاسی مہذبی شخصیت نے اسلام اباد سے رخت سفر باندھا ہے،انکے لیے بھی میں دعا گوں ہوں،جب بوری بستر گول ہورہا تھا تو سیاسی ورکر کوروتے ہوئے دکھ ہو رہا تھے،بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے نکلے۔

انہوں نے کہاکہ عوام ان لیڈروںکو انکی فنکارانہ صلاحیتوں سے انکو پہنچانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک معاشی استحقام کی طرف بڑھ عدم استحقام کرنے والی کسی سوچ کو عوام برداشت نہیں کریں گی،پارلیمنٹ فنکنشل ہے آئیں مل بیٹھ کر معاشی اور اصلاحاتی ایجنڈے پر مل بیٹھ کر کام کریں۔

انہوں نے کہاکہ عوامی مفاد میں جو بھی بل التواء کا شکار ان پر کام کو آگے بڑھائیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب 13کے سکور پر بولڈ ہوگئے ہیں ،عمران خان نے ایک سو چھبیس سکور کیا تھا،عمران خان نے عوام اور قانون میں بہترین اصلاحات کیلئے جہدوجہد کی تھی۔

Related Posts