حکومت شیورٹی بانڈ کے نام پرتاوان لیناچاہتی ہے، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz sharif
معاشی بدحالی اور قومی مفاد ات کیخلاف حکومتی اقدامات بے نقاب کرتے رہیں گے،شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شیورٹی بانڈ کے نام پر حکومت ہم سے تاوان لیناچاہتی ہے ، ہمیں شیورٹی دینے کا یہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ20 دن ہوگئے نوازشریف کی صحت پرسنگ دلی سے کام لیا جا رہا ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں قوم کو ایک اور دھوکے کی طرف لے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سیاسی کھیل انتہائی قابل مذمت ہے، حکومت نے انسانی مسئلے پر بدترین ڈرامہ بازی کی ہے، 3 بار وزیراعظم رہنے والے سے شورٹی بانڈ مانگا جارہا ہے، کیا پرویز مشرف سے کوئی بانڈ مانگا گیا تھا، وزیراعظم این آر او نہ دے سکتے ہیں اور نہ ہی لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، کیا حکومت کے گھٹیا پن کی کوئی اور مثال ہوسکتی ہے ؟ ۔نواز شریف کو بیٹی کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید کر دیا گیا، کیا اس وقت نواز شریف نے انڈیمنٹی بانڈ دیا تھا ؟۔

انہوں نے کہا کہ دو عدالتوں نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، عدالت نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک اور بیرونِ ملک علاج کرا سکتے ہیں۔

حکومتِ وقت کی سیاست اور مکاری سے زیادہ گھٹیا پن کی کیا مثال ہوگی، جس نے بینکوں سے ایک دھیلا معاف نہیں کروایا، اس سے انڈیمنٹی بانڈ مانگ رہی ہے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،وہ سی پیک لائے، ملک سے اندھیرے دور کیے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے قرضہ معاف کرایا۔ 2 ہزار پلیٹ لیٹس پر اندرونی بلیڈنگ نہ ہونا معجزہ ہے، ڈاکٹر نے فوری طور پر بیرون ملک بھجوانے کی تجویز دی۔

ان کاکہناتھا کہ حکومتی ڈاکٹرز نےبھی کہا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انسانی مسئلے کو سیاسی رنگ دیا گیا، باتیں کی جا رہی ہیں کہ نواز شریف کو گھر میں کیوں رکھا گیا ہے، نواز شریف کے علاج کے لیے گھر میں آئی سی یو بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نامور وکلاء اور قانون دانوں نے بھی حکومتی فیصلے کو غلط قرار دیا، جب عمران خان زخمی ہوئے تھے تو نواز شریف خود ان کی عیادت کے لیے گئے تھے،خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو قوم اسے برداشت نہیں کرے گی۔

Related Posts