صبا فیصل اپنے دوسرے بیٹے کی شادی میں کون سی غلطیاں نہیں دہرائیں گی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے سب سے چھوٹے صاحبزادے ارسلان فیصل کی شادی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ وہ ارسلان فیصل کی شادی اپنے بڑے بیٹے کی شادی کی طرح ہر گز نہیں کریں گی۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ میں نے ڈیزائنرز کو دیکھتے ہوئے اپنی بہو کی شادی کے لباس کے آرڈر دیے ہیں، ایچ ایس وائی ولیمے کے لیے دولہا اور دلہن دونوں کے ملبوسات بنا رہا ہے۔ میں اپنی بہو کی بارات کا ڈریس بھی بنانا چاہتی تھی لیکن اس نے مجھے منع کردیا، اب وہ خود بارات کے ملبوسات تیار کر رہی ہے۔ اس بار میں پچھلی بار کی طرح زیادہ تقریبات نہیں کروں گی کیونکہ بارات لاہور سے کراچی پہنچے گی۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے پچھلی بارگیارہ تقریبات کی تھیں لیکن اب میں شادی کی مرکزی تقریب کے بعد صرف میلاد اور ولیمہ ہی کروں گی اور بس۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے ارسلان نے ان کو یہ آئیڈیا دیا ہے کہ وہ پیسے کو فضول خرچ کرنے کے بجائے بچت کریں گے، اداکارہ کے مطابق ان کے سب سے چھوٹے صاحبزادے بہت عقلمند ہیں۔

Related Posts