3 فٹ کے عبدو روزک اماراتی لڑکی سے کب شادی کرنے والے ہیں؟ نہیں جانتے تو تاریخ لکھ کر رکھ لیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Abdu Rozik is tying the knot with an Emirati girl.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کے سب سے چھوٹے گلوکار شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں، عبدو روزک 7 جولائی کو شارجہ کی ایک اماراتی لڑکی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔

عبدو روزک نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے کوئی ایسا انسان مل جائے جو میری عزت کرے۔

بگ باس 16 فیم عبدو روزک نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور وہ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔

انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے انگوٹھی کی جھلک بھی دی۔ کلپ میں انہوں نے سفید قمیض، سیاہ بلیزر اور میچنگ پینٹ پہنی ہوئی تھی۔

 

عبدو روزک نے کلپ میں کہا، آپ جانتے ہیں کہ میں 20 سال کا ہوں اور میں نے ایک ایسی لڑکی سے محبت کرنے کا خواب دیکھا ہے جو میری عزت کرتی ہے، جو مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتی ہے۔ یہ میرا خواب تھا۔ اچانک مجھے وہ لڑکی مل گئی۔ جو میری عزت کرتی ہے، جو مجھے بہت زیادہ پیار کرتی ہے۔

عبدو روزک نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، “میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک ایسا پیار ملے گا جو میری عزت کرے اور میری زندگی میں آنے والی رکاوٹوں کو بوجھ نہ سمجھے، انہوں نے کہا کہ 7 جولائی کی تاریخ لکھ کر رکھ لیں۔

Related Posts