اقراء عزیز کی شادی اور بچوں سے متعلق کیا رائے ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقراء عزیز کی شادی اور بچوں سے متعلق کیا رائے ہے؟
اقراء عزیز کی شادی اور بچوں سے متعلق کیا رائے ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی مشہور اداکارہ اقراء عزیزنے شادی اور بچوں کے حوالے سے کھل کر بات کردی۔

حال ہی میں اداکارہ نےاو ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی نجی ذندگی، شادی اور بچوں سے متعلق بڑی دلچسپ باتیں کیں۔

اقراء عزیز نے کہا کہ ’ماں بننے کے عمل کے دوران انہوں نے کسی کو کسی قسم کا کچھ تنگ نہیں کیا تھا، اُنہیں شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @starsworld.pk

انہوں نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ماں بننے والی ہیں تواُن سے انتظار ہی نہیں ہورہا تھا بچے کو ہاتھوں میں لینے کیلئے۔

اقراء عزیز نے کہا کہ انہیں اپنے حمل کے دوران کسی قسم کا ڈر خوف نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تصویری تجزیہ، شرمیلا فاروقی کی شادی کو 7 برس مکمل، کس تھیم سے سالگرہ منائی؟

مزید برآں انہوں نے کہا کہ ہاں بس تھوڑا وقت ایسا آیا تھا کہ وہ یاسر حسین سے بہت سی جگہوں پر جانے اور مزے مزے کے کھانے، کھانے کی فرمائش کرتی تھیں، اُنہیں یاد ہے کہ ایک بار اُن کی فرمائش پر یاسر حسین اُنہیں کہیں تنگ گلیوں میں لے گئے تھے۔

اقراء عزیز نے میاں بیوی کے رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی میں سب پیار محبت کے ساتھ عزت بھی ہو تو وہ پھر لمبی چلتی ہے، پیار محبت شادی سے پہلے ہو یا بعد میں جلدی ختم ہو جاتی ہے مگر اگر رشتے میں عزت بھی پائی جائے تو ہر رشتہ دیرپا چلتا ہے۔

Related Posts