ملک کی سیاسی صورتحال پر ثمینہ پیرزادہ کیا کہتی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی سیاسی صورتحال پر ثمینہ پیرزادہ کیا کہتی ہیں؟
ملک کی سیاسی صورتحال پر ثمینہ پیرزادہ کیا کہتی ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر و معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے اور پھر نئے انتخابات کرائے جائیں‘،’ہمیں بحیثیت قوم نظام کو چلنے دینے کے لیے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اورجمہوریت کو غالب آنے دینا چاہیے‘۔

ثمینہ پیرزادہ نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’کبھی بھی سسٹم کو پٹڑی سے نہ اتاریں چاہے کچھ بھی ہو‘۔

بعدازاں ثمینہ پیرزادہ نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’اگر ہم کچھ لوگوں سے متفق نہیں ہیں تو انہیں منتخب نہ کریں‘۔

خیال رہے کہ ان دنوں ملکی سیاسی صورتحال میں گہماگہمی عروج پر ہے کیونکہ اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔

Related Posts