پاکستان میں لوگ نیٹ فلکس پر کیا دیکھ رہے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس لوگوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور پاکستان میں اس پلیٹ فارم کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

نیٹ فلکس پر ہر ہفتے کچھ نہ کچھ نیا ریلیز کیا جاتا ہے اور اُن میں سے کچھ ایسی ویب سیریز یا فلمیں ہوتی ہیں جو لوگوں کو پسند آتی ہیں ۔اسی سلسلے میں آئیے جانتے ہیں کہ پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کرنے والی ویب سیریز کون سی ہیں۔

5) کنگ دی لینڈ

جنوبی کورین سیریز کنگ دی لینڈ کو لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے دیکھا ہے، اسی طرح پاکستان میں بھی یہ کافی مقبول ہوئی اور یہ ٹرینڈنگ سیریز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

حال ہی میں سیریز کا اختتام ہوا ہے، اس کی کہانی ایک امیر آدمی اور غریب لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔

4) دی وچر

نیٹ فلکس پر دی وچر بھی بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے، سیزن 3 کی کہانی اریٹوزا پر مرکوز کررہی ہے۔ ایک جادوئی اکیڈمی جہاں گیرلٹ کو امید ہے کہ سیری کی طاقت پر قابو پالیا جائے گا، لیکن جیسا کہ براعظم کا طریقہ ہے، وہاں سیاست، بدعنوانی اور تاریک قوتیں کافی ہیں۔

3) ماسک گرل

کم یونگ-ہون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز کی کہانی ایک ویب ٹون پر مبنی ہے جو کہ کم مو- می نامی ایک لڑکی کے گرد گھومے گی۔ کم مو-می ایک عام سی لڑکی ہے، وہ صبح میں ایک دفتر میں کام کرتی ہے اور رات کو اپنی شناخت چھپانے کی غرض سے چہرے پر ماسک پہن کر نکلتی ہے۔

ماسک گرل کی کاسٹ میں گوہیون-جنگ، نانا، لی ہان-بائیول، آہن جائے- ہانگ، یوم ہائے- رام، پارک جنگ- ہوا، چوئی ڈینیئل اور لی جون ینگ شامل ہیں۔

2) ڈیپ بمقابلہ ہرڈ

Vox

محدود دستاویزی سیریز ڈیپ بمقابلہ ہرڈ کے مقدمے کے واقعات کے گرد گھومتی ہےاور اس کے نتائج کو دیکھتی ہے۔ یہ سیریز نیٹ فلکس پر 16 اگست کو شروع ہوئی ہے۔

1) گنز اینڈ گلاب

گنز اینڈ گلاب ایک کامیڈی کرائم تھرلر ہے جو رومانس اور کرائم تھرلر کا انوکھا امتزاج ہے، اس کو مسفٹ آف دی ورلڈ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے، سیریز کی کہانی ایک پولیس افسر اور مکینک پر مرکوز ہے جو افیون کے سودے میں پھنس جاتا ہے۔

Related Posts