ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان، پولارڈ قیادت کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

West Indies announce squad for T20 World Cup

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمیکا :کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے عالمی ٹورنامنٹ کیلئے دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اس ایونٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ میں نکولس پورن، کرس گیل، فیبین ایلن، ڈیوائن براوو، روسٹن چیس، آندرے فلیچر، شمرون ہیٹ مائیر، ایوان لیوس، اوبیڈ مکوئے، لینڈل سمنز، روی رام پال، آندرے رسل، اوشین تھامس اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔

اسی طرح ڈیرن براوو، شیلڈن کاٹریل، جیسن ہولڈر اور عقیل حسین ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچ سے ہی کریگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے 6ستمبر کوقومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا تھاجس کی قیادت کپتان بابر اعظم کو سونپ دی گئی۔

نئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سرفراز احمد کی جگہ اعظم خان کو شامل کیا گیا ہے۔ آصف علی اور خوشدل شاہ کی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی ہو گئی۔15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 4آل راؤنڈرز، 2 وکٹ کیپرز اور 4 فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:کرکٹ ایسوسی ایشنز نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، شاہین آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں جو ٹیم کا حصہ بن کر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ بنیں گے۔ دونوں ممالک کے خلاف کرکٹ اور ورلڈ کپ میں یہی اسکواڈ فعال رہے گا۔

Related Posts