قومی جذبے سے سرشار ہو کر عوام کیلئے کردار ادا کریں۔ فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی جذبے سے سرشار ہو کر عوام کیلئے کردار ادا کریں۔ فردوس عاشق اعوان
قومی جذبے سے سرشار ہو کر عوام کیلئے کردار ادا کریں۔ فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں قومی جذبے سے سرشار ہو کر عوام کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم سب نے قومی جذبے سے سرشار ہوکر عوام کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنے کا مثبت اور روشن کردار ادا کرنا ہے۔یہ قوم کی خدمت کا موقع ہے۔ذخیراندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج  تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں پاکستان بھر خصوصاً پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور اور آگاہی کی بیداری میں پارٹی کے متحرک کردار کی اہمیت پر زور دیا جائے گا تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔کورونا وائرس سے خود کواور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی قومی حکمتِ عملی اور مؤثر انداز سے اسے آگے بڑھانے پر مشاورت ہوگی۔ متاثرہ افراد کے لیے ریلیف، عوام کی مشکلات کے ازالے اور ملکی معیشت کو منفی اثرات سے بچانے کے حوالے سے لائحۂ عمل پر غور ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومتی ریلیف پیکیج کو کم آمدن والے افراد کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے رضا کار فورس کی تشکیل کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔

Related Posts