مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، پروفیسر شاہد رسول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، پروفیسر شاہد رسول
مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، پروفیسر شاہد رسول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی جانب سے جناح اسپتال کی سال 2021 کے دوران عمدہ کارکردگی اور کورونا صورتحال کے دوران ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنیوالے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرپروفیسر شاہد رسول نے شرکاء کوبتایاکہ جناح پوسٹ گویجویٹ میڈیکل سینٹرمریضوں کو صحت کی مفت اور بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ جناح اسپتال میں یومیہ ہزاروں اور سالانہ لاکھوں مریضوں کا عالمی معیار کا مفت علاج معالجہ کیاجاتا ہے۔

گزشتہ روز جناح اسپتال کے نجم الدین آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے آغاز میں جے پی ایم سی ریڈیو لوجی کے سربراہ ڈاکٹر طارق محمود نے جے پی ایم سی کے سال برائے 2020 اور2021 کے اعداد وشمار شرکاء کے سامنے رکھے اور انہیں بتایاکہ جنوری تا دسمبر 2021 میں جے پی ایم سی میں 57ہزار529مریض داخل ہوئے۔

آؤٹ ڈور مریضوں کی تعداد 10 لاکھ16ہزار500 رہی،ایمرجنسی میں آنیوالیمریضوں کی تعداد3لاکھ92ہزار323 رہی،13ہزار256ڈیلوریز کے کیسز ہوئے،4ہزار744اموات ہوئیں اور کل 24ہزار251آپریشنز ہوئے۔

انہوں نے جناح اسپتال کے شعبہ ریڈیولوجی کی جانب سیمریضوں کو دی جانیوالی سہولتوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جناح اسپتال کے ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ میں مریضوں کومفت مختلف ٹیسٹ کی مد میں جتنی سہولتیں دی جارہی ہیں اتنی پورے شہرکے کسی اسپتال میں نہیں جاتی۔

ڈین برائے میڈیسن پروفیسرمسرور احمد نے بھی پریزنٹیشن کے ذریعے جے پی ایم سی کے اعدادو شمارکاگزشتہ برسوں سے تقابلی جائزہ کرکے بتایا، اس موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ناصر سلیم سڈل نے بھی این آئی سی ایچ میں موجود وسائل اور مریضوں کو دی جانیوالی صحت کی بہتر سہولتوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔

صحافیوں کی جانب سے اس موقع پر دونوں اسپتالوں میں فیکلٹی اور اسٹاف کی قلت کا معاملہ اٹھایاگیا جس پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرپروفیسر شاہد رسول نے شرکاء کو بتایاکہ جناح اسپتال مریضوں کو صحت کی اعلیٰ معیارکی سہولتیں فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔

اسپتالوں میں اسٹاف اور فیکلٹی کی قلت کا معاملہ درپیش ہے تاہم اس معاملے کو پہلے ہی صوبائی وزیربرائے جامعات اور بورڈز اسماعیل راہو صاحب کے سامنے اٹھایا جاچکاہے،ہم خود چاہتے ہیں کہ ہمیں بھرتیوں کی اجازت مل جائے تاکہ مریضوں کو اور بھی بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

ہم نےFCPS پارٹ 2 کی مختص 80 نشستوں میں بھی اضافے کی درخواست کی ہے تاکہ پڑے پیمانے پر پوسٹ گویجویٹس اعلیٰ طبی تربیت حاصل کرکے مریضوں کو فوائد پہنچانے میں بھرپورکردار ادا کرسکیں۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ مریضوں کا بہتر سیبہتر علاج کرکیانسانی خدمت کی اس کوشش میں ہمیں میڈیا سمیت عوام کی سپورٹ کی ضروت ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ، 1345 افراد وباء کا شکار

اس موقع پر صحافیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اجمل یوسفزئی موجود تھے۔تقریب کے آخر میں 32صحافیوں میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کییگئے جبکہ اس موقع پر لنچ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

Related Posts