ملک میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ، 1345 افراد وباء کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری، موذی وباء نے مزید 1345 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایک متاثرہ شہری جان کی بازی ہار گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 1345 افراد متاثر جبکہ صرف ایک موت واقع ہوئی ہے۔

ایک نئی موت کے اضافے کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 28962 ہو گئی ہے جبکہ نئے 1345 کیسز کو شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 1302486 ہو گئی ہے۔

پاکستان بھر میں 46ہزار537 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب بھی 2اعشاریہ 89 فیصد تک بڑھ گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے دوران 246 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1258332 رہی۔ ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 15ہزار192 ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 30کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 93ہزار ہلاک

سندھ میں اب تک 485782، پنجاب میں 447082، خیبرپختونخوا میں 181673، اسلام آباد میں 109167، بلوچستان میں 33ہزار657، آزاد کشمیر میں 34ہزار696 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار429 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13ہزار77، سندھ میں 7ہزار678، خیبرپختونخوا میں 5ہزار941، اسلام آباد میں 967، آزاد کشمیر میں 747، بلوچستان میں 366 اور گلگت بلتستان میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔