پچیس سال سے ذیابیطس کا شکار وسیم اکرم کا پاکستانیوں کیلئے اہم ویڈیو پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وسیم اکرم
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گزشتہ پچیس سال سے ذیابیطس کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے اپنی ایک ویڈیو میں پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

آسٹریلین شہر میلبورن میں صبح کے وقت ویڈیو بناتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں اپنے ہم وطنوں کیلئے ایک چھوٹی سی ویڈیو بنا رہا ہوں۔ گزشتہ 4سال سے خبردار کررہا ہوں کہ ذیابیطس قابو کرنے کیلئے لائف اسٹائل ٹھیک کرنا ہوگا۔

ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے  کہا کہ اعدادوشمار کے لحاظ سے پاکستان ذیابیطس کے مریضوں میں پہلے نمبر پر ہے اور یہ ذیابیطس ٹائپ 2 انسانی زندگی کے انداز سے منسلک ہوتی ہے جس میں دیر سے کھانا، سونا جاگنا اور ورزش نہ کرنا شامل ہے۔

کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ کی عمر 25 سال یازائد ہے تو آپ سے ایک ٹیسٹ کرانے کی درخواست ہے جس سے ذیابیطس ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چل جائے گا۔ ذیابیطس کا مسئلہ یہ ہے کہ انسان کو درد نہیں ہوتا اور اگر ہو تو دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے ذیابیطس کا شکار ہوئے 25سال مکمل ہوچکے، نظم و ضبط نے میری زندگی بنادی، دنیا کے کام چلتے رہیں گے لیکن جان ہے تو جہان ہے۔ صحت ہی دولت ہوتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ پاکستانی صحت مند زندگی بسر کریں۔

Related Posts