ملک میں 3 ماہ کے دوران خواتنی اوربچوں پر تشدد کے واقعات 2 گنا بڑھ گئے: رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں 3 ماہ کے دوران خواتنی اوربچوں پر تشدد کے واقعات 2 گنا بڑھ گئے: رپورٹ
ملک میں 3 ماہ کے دوران خواتنی اوربچوں پر تشدد کے واقعات 2 گنا بڑھ گئے: رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 2 گنا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے شائع کی جس کے مطابق تشدد کے واقعات میں 2 گنا تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شائع کردہ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ کے دوران خواتین اور بچوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کی شرح میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  رواں برس فروری کے دوران خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں 73 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

تاہم مارچ کے دوران ظلم و تشدد میں 360 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ظلم و تشدد کی معلومات قومی  روزناموں کے ذریعے حاصل کی گئیں جن میں جرائم کی تفصیلات شائع ہوتی ہیں۔

قومی روزناموں میں چھپنے والی خبروں کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم میں بچپن میں شادی، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، بچوں سے مزدوری، گھریلو جنسی تشدد، اغواء، زیادتی اور خواتین کے خلاف تشدد شامل ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ہونے والے جرائم میں سے 90 فیصد خواتین اور بچوں کے ساتھ ظلم کے زمرےمیں آتے ہیں، تاہم این جی او نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان میں ہونے والے جرائم کی شرح اس سے زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ بیشتر جرائم رپورٹ نہیں کیے جاتے۔

جنوری سے فروری کے دوران کیسز کی تعداد دو گنا ہو گئی، تاہم فروری کام کی جگہوں پر خوف اور جنسی ہراسگی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کے کیسز میں بہت تیزی دیکھی گئی۔

فروری سے مارچ کے دوران اغواء کے 164 کیسز دیکھنے میں آئے جبکہ خواتین پر تشدد کے کیسز میں 2 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسے این جی او نے انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔ 

 

Related Posts