بحریہ ٹاؤن کراچی کے ہیڈ آفس پرمتاثرین کا دھرنا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Victims of Bahria Town
بحریہ ٹاؤن کراچی کے ہیڈ آفس پرمتاثرین کا دھرنا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :کراچی بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ آفس میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے کراچی متاثرین کا دھرنا جاری ہے۔ اس دھرنے میں اولڈ بی ٹی کے، اسپورٹس سٹی اور پیراڈائز کے وہ متاثرین موجود ہیں جنھیں قسطیں وصول کرنے کے بعد صرف پلاٹوں کے نمبر دیے گئے ہیں تاہم اراضی کا کوئی وجود نہیں۔

گزشتہ تین ماہ سے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی ٹال مٹول کے بعد واٹس ایپ گروپس کے زریعے ایک دوسرے سے رابطے میں آنے والے متاثرین اب یہاں Victims of Bahria Town کی صورت میں یہاں جمع ہیں۔

واٹس ایپ کے ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ 250 کونٹیکٹس کو رکن بنایا جاسکتا ہے اور اس وقت ان متاثرین کے ایسے 8 گروپ متحرک ہیں۔ انہی گروپس سے دی جانے والی کال کے تحت بحریہ ٹاؤن میں صبح ساڑھے نو بجے سے دھرنا جاری ہے جن کی قیادت ان گروپس کے ایڈمن کررہے ہیں۔

گروپ ایڈمنز میں شامل اعجاز ملک نے بتایا کہ آج یہاں تین کیٹگریز کے متاثرین موجود ہیں۔ ان میں سے صرف اولڈ بی ٹی کے میں شہریوں کی تقریبا 2ارب کی سرمایہ کاری پھنسی ہوئی ہے۔ 125, 250 گز کے پلاٹس ،اسپورٹس سٹی، پیراڈائز میں پلاٹوں کی اقساط ادا کرنے کے باوجود زمین سے محروم افراد کی ایک بڑی تعداد گزشتہ کئی گھنٹوں سے بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ آفس میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں : نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا

اولڈ بی ٹی کے میں مختلف رقبوں کے پلاٹس کی قرعہ اندازی 2013 میں ہوئی اور اس کی اقساط فروری 2018 میں مکمل ہوگئی۔ لیکن اس کے باجود بحریہ ٹاؤن کی جانب سے زمین کی نشاندھی بھی نہیں کی گئی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ زمین کا کہہ کرہمیں صرف پلاٹ کے نمبر دے دیے گئے ہیں۔ اسی طرح سپورٹس سٹی کی تقریبا 14 اور پیراڈائز کی نو اقساط ادا ہونے کے باوجود اراضی کا کوئی نام و نشان نہیں۔

اولڈ بی ٹی کے والے متاثرین کے ساتھ یہ لوگ بھی احتجاج میں شامل ہیں اور انھیں اپنی جمع پونجی ڈوب جانے کا شدید خدشہ لاحق ہے۔انہی خدشات کے پیش نظر متاثرین نے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ سے رابطہ کیا اور 4مئی 2019 اس کے بعد 6 جولائی کو مذاکرات ہوئے ۔

27 جولائی کو بحریہ ٹاؤن کے کنٹری ہیڈ شاہد قریشی نے ویڈیو کانفرس پر متاثرین سے مذکرات کے بعد تین ماہ کے اندر زمین کا قبضہ دینے کا وعدہ کیا اور کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے انتظامی امور کے نگران بریگیڈیئر (ر) حسن رفیع نے شاہد قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کا تحریری وعدہ بھی کیا۔ تاہم یہ مدت پوری ہونے کے باوجود شکایات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔

Related Posts