تاریخی کامیابی، امریکی ایوانِ نمائندگان میں اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاریخی کامیابی، امریکی ایوانِ نمائندگان میں اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور
تاریخی کامیابی، امریکی ایوانِ نمائندگان میں اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن ڈی سی: امریکی ایوانِ نمائندگان میں اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور کر لیا گیا جسے اسلامی دنیا کیلئے تاریخی کامیابی قرار دیاجارہا ہے۔ بل کے تحت اسلام مخالف اقدامات کی مخالفت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلاموفوبیا کے متعلق بل میں ایک محکمہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے جو اسلاموفوبیا کے واقعات کی نگرانی کرے گا۔ بل کو قانون بنانے کیلئے حتمی منظوری امریکی سینیٹ سے حاصل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون روکنے کا بل منظور

امریکا کا قومی سلامتی ایکٹ جاری، پاکستان کے خلاف منفی حوالے خارج

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس نے اسلاموفوبیا کے خلاف بل کی حمایت میں 219 ووٹ ڈالے جبکہ ری پبلکنز کی جانب سے 212 ووٹوں کے ساتھ مجوزہ قانون کی مخالفت کی گئی۔ بل سادہ اکثریت کی بنیاد پر منظور کر لیا گیا۔

گزشتہ ماہ امریکی کانگریس کے مسلم اراکین کو ری پبلکن پارٹی کی رکنِ ایوانِ نمائندگان لورین بوبراٹ کی مذمت کرنا پڑی جو اسلاموفوبیا پر مبنی ریمارکس دے چکی ہیں۔ اس تناظر میں اسلاموفوبیا کےخلاف قانون سازی شروع کردی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ کانگریس الہان عمر نے کہا کہ ایوانِ نمائندگان میں ایسی قانون سازی کا منظور ہونا دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عظیم سنگِ میل ہے جس سے یہ طاقتور اشارہ ملتا ہے کہ اسلاموفوبیا کہیں برداشت نہیں کیاجاسکتا۔

 

رکنِ کانگریس الہان عمر نے ایوانِ نمائندگان میں بل منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعصب کے خلاف کھڑے ہونے سے ہم حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں لیکن ہمیں بزدلی سے بچتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف ثابت قدمی سے ڈٹے رہنا ہے۔ 

Related Posts