برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون روکنے کا بل منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون روکنے کا بل منظور
برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون روکنے کا بل منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانوی حکومت نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون روکنے کا بل منظور کر لیا ہے جس پر اراکینِ پارلیمنٹ کے مابین باضابطہ ووٹنگ کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں حکومتی اقدامات پر ووٹنگ کے بعد خصوصی بل منظور کیا گیا۔ اومی کرون روکنے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دینے کے حق میں 441 جبکہ مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی قومی سلامتی ایکٹ میں پاکستان مخالف منفی حوالے خارج

جنوبی افریقہ کے صدر کورونا کا شکار ہوگئے، نریندر مودی صحتیابی کیلئے دُعاگو

خصوصی بل کے متن کے مطابق سینما ہالز، تھیٹرز اور میوزیم میں برطانوی شہری ماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔ نائٹ کلب سمیت دیگر مقامات پر ویکسینشین کا ثبوت یا کورونا منفی رپورٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

برطانوی پارلیمان نے کوویڈ پاسپورٹ منصوبہ بھی منظور کر لیا۔ منصوبے کے حق میں 369 جبکہ مخالفت میں 126 ووٹ ڈالے گئے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پارٹی اراکین کی جانب سے 2019 کے بعد سے مخالفت کا سامنا کر رہے ہیں۔

کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے برطانیہ میں 4 ہزار 500 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1 شخص ہلاک ہوگیا۔ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ ممالک کی تعداد 70 ہے اور دیگر ممالک میں بھی کیسز کی جانچ کی جارہی ہے۔ 

 

Related Posts