امریکی انتخابات میں مُردے بھی ووٹ ڈال گئے، دھاندلی کا بھانڈا پھوٹ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

us media reveals fraud in presidential election

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: امریکا کے انتخابات میں دھاندلی نئی کہانیاں سامنے آنے لگیں، صدارتی انتخاب میں  مُردوں کے بھی ووٹ کاسٹ ہونے کا انکشاف، فہرست سامنے آگئی۔

امریکی نیوز چینل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق صدارتی الیکشن کے دوران ووٹ کاسٹ کرنیوالوں میں 2003 کے بعد وفات پانے والے افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور بوگس ووٹ ڈالے گئے، چینل کا کہنا ہے کہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

امریکی نیوز پرسنز کا کہنا تھا یہ ممکن ہے کہ یہ ووٹ جوبائیڈن کے حق میں گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب آپ ووٹ ڈالنا آسان بنا دیں گے تو مُردے بھی ووٹ ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کی پولیس فورس میں زینا علی پہلی باحجاب خاتون افسر تعینات

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب میں جوبائیڈن کامیاب ہوچکے ہیں اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کیلئے صدر منتخب نہیں ہوسکے، صدر ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ اور صدر ٹرمپ کے الزامات کے بعد ڈاک کے ذریعے ڈالے جانیوالے ووٹوں کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔

Related Posts