اقوام متحدہ کشمیراورفلسطین کی قراردادوں پرعمل کرانےمیں ناکام رہی،سراج الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ کشمیراورفلسطین کی قراردادوں پرعمل کرانےمیں ناکام رہی،سراج الحق
لاہور: جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے ساتھ تعصب پر مبنی رویہ ترک کرے، اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکام رہا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق کا کہنا ہے کہ  اقوام متحدہ مسلمانوں کے ساتھ تعصب پر مبنی رویہ ترک کرے، اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکام رہا ہے۔

اپنے بیان میں سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ  اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے اقدام نہ کرے تو مسلم حکمران اس کا بائیکاٹ کریں،  اقوام متحدہ کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ تعصب پر مبنی ہے، اسے مسلمانوں کے ساتھ رویہ بہتر کرنا ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پونے 2 ارب مسلمانوں کو ویٹو پاور اور سلامتی کونسل کی نمائندگی دی جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ  کشمیر اور فلسطین اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر سب سے پرانے حل طلب مسائل ہیں، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوشش کرے، اس نے ذمے داری نہ نبھائی تو 2 ایٹمی قوتوں میں جنگ چھڑ سکتی ہے، عالمی امن کو مودی کے جنگی جنون سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی امن کو خطرات نے گھیر لیا ہے، عالمی برادری نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو ایٹمی طاقتوں میں جنگ بھی چھڑ سکتی ہے، یہ جنگ جنوبی ایشیاء تک محدود نہیں رہے گی، پوری دنیا کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پونے 2 ارب مسلمانوں کو ویٹو پاور اور سلامتی کونسل میں نمائندگی دی جائے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان رابطے اور تجارت بڑھانے کے لیے بن شاہی اور خرقی شاہراہ فوری کھولی جائے۔

Related Posts