اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اسرائیلی حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران بڑھتی ہوئی اموات پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات کی تعداد پرناراض ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو نشانہ بنانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 41 بچوں سمیت 150افراد سے زائدہلاک اور 1100 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 7سالوں میں اس خطے میں یہ بدترین حالات ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری ،بچوں اور خواتین سمیت 132 فلسطینی شہید

دوسری جانب فلسطینی مسلح گروہوں نے بھی اسرائیل پر کم از کم 2300 راکٹ فائر کیے ہیں جس میں ایک بچے اور ایک فوجی سمیت 10 افراد ہلاک اور 560 سے زیادہ اسرائیلی زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کا بیان دو گھنٹے بعد واپس لے لیاتھاتاہم پر امن رہنے کے تمام عالمی مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علا قوں پر فضائی حملوں اور گولہ بارود برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز اور حماس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ 7ویں روز میں داخل ہوگیا ہے لیکن اس کے تھمنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔

Related Posts