متحدہ عرب امارات نے جہاز اسرائیل بھیج دیا، مسلمانوں میں تشویش کی لہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UAE operates first flight to Israel with COVID-19 aid for Palestinians

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، پاکستانی عوام کی سوشل میڈیا پر بھرپور تنقید کے بعد ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس سے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لئے طبی سامان کی ترسیل کیلئے اتحاد ایئر ویز کا جہاز اسرائیل بھیجا تھا، اتحاد ایئر ویز نے منگل کے روز تل ابیب کے بین گورین ایئرپورٹ پر ایک فلائٹ روانہ کرنے کی تصدیق کی ہے لیکن متحدہ عرب امارات کی حکومت نے فوری طور پر اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اردن اور مصر کے علاوہ عرب ممالک کا اسرائیل کے ساتھ کوئی سرکاری تعلقات نہیں ہے لیکن متحدہ عرب امارات اور دیگرخلیجی عرب ممالک حال ہی میں علاقائی حریف ایران کیخلاف محاذ آرائی کے سبب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔

اتحاد ایئرویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو طبی سامان کی فراہمی کے لئے 19 مئی کو ابوظہبی سے تل ابیب کیلئے کارگو پرواز روانہ کی گئی تھی تاہم اس پرواز میں مسافر سوار نہیں تھے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پرواز اسرائیل جانے کے خلاف مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آصف علی زرداری انتقال کرگئے، اعلان کل ہوگا

لوگوں  نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی وجہ سے خلیجی ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی عوام کی طرف سے ٹوئٹر پر کڑی تنقید کے بعد اسرائیل اور متحدہ عرب امارات ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

Related Posts