اقوام متحدہ نے 2 پاکستانیوں  کو بعدازمرگ اعزازت سے نوازدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two Pakistani peacekeepers among 129 honoured with UN medals posthumously

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں امن کیلئے خدمات انجام دینے والے 44ممالک کے 129 فوجی، پولیس اور سول افراد کیلئے اعزازت کا اعلان کیا گیا جن میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے سالانہ عالمی دن کے موقع پر امن کیلئے خدمات انجام دینے والوں کا اعلان کیا گیا ، پاکستان کی مندوب منیر اکرم نے پاکستان کے دو شہداء کے اعزازات حاصل کئے۔

 

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ امن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے پاکستانیوں کے اعزازات وصول کرنا میرے فخر کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امتیازحسین اور اظہر عزیز نے دنیا میں امن کیلئے اپنی جانیں قربان کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں امن کیلئے خدمات انجام دینے والے ممالک میں پاکستان چھٹاسب سے بڑا حصہ دینے والا ہے، اس وقت ، وسطی افریقی جمہوریہ ، قبرص ، کانگو ، مالی ، صومالیہ ، سوڈان ودیگر ممالک میں پاکستان کے امن دستے تعینات ہیں اور پاکستان کے درجنوں جوان قیام امن کیلئے خدمات کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

Related Posts