شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کے نام کمانڈر رشید اورعبدالسلام بتائے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کھارادر، بولٹن مارکیٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی میں ملوث رہے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخلاف کارروائی کرتی رہیں گی۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں نے متعدد حملے کیے۔ حال ہی میں کراچی یونیورسٹی بم دھماکہ اور بولٹن مارکیٹ دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر ملک بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

 

Related Posts