پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں ایک بار پھر سے سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا جبکہ چاندی کی قدر میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 3500 روپے کمی سے 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا 3 ہزار ایک روپے کمی سے 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے کا ہوگیا۔
جاری کردہ نرخ کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 751 روپے کمی سے 2 لاکھ 95 ہزار 770 روپے پر آگئی۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا جہاں ایک تولہ چاندی 108 روپے کمی سے 4 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 93 روپے سستی ہو کر 3 ہزار 943 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی سے 3 ہزار 538 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی ایک ڈالر 8 سینٹ کمی سے 41.22 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








