شناختی کارڈ کی گمشدگی کی ایف آئی آر ضروری ہے یا نہیں؟ نادرا نے حقیقت بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

قومی شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں نیا کارڈ حاصل کرنے کیلئے پولیس اسٹیشن جاکر ایف آئی آر درج کرانا ضروری نہیں ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اس حوالے سے پائے جانے والے عام تاثر کی وضاحت کرتے ہوئے شہریوں کو اہم سہولت سے آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان نادرا سید شباہت علی کے مطابق شناختی کارڈ گم ہونے پر دوبارہ اجرا یا تجدید کے لیے ایف آئی آر کی نقل جمع کروانے کی کوئی لازمی شرط موجود نہیں۔ شہری نیا شناختی کارڈ بنوانے کے لیے قریبی نادرا مرکز کا رخ کرسکتے ہیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ادارہ شہریوں سے شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے کی وجہ بھی دریافت نہیں کرتا اور نہ ہی پولیس رپورٹ پیش کرنے پر اصرار کیا جاتا ہے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ گم ہونے کی اطلاع پولیس کو دینا شہری کے مفاد میں ہوسکتا ہے۔ اس اقدام سے مستقبل میں گمشدہ کارڈ کے ممکنہ غلط استعمال کی صورت میں متعلقہ شہری کے پاس شکایت کا ریکارڈ موجود رہے گا۔

نادرا نے واضح کیا ہے کہ پولیس رپورٹ یا ایف آئی آر شہریوں کے لیے احتیاطی اقدام تو ہوسکتی ہے لیکن نئے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے اسے لازمی قرار نہیں دیا گیا۔

Related Posts