برقی ذرائع ابلاغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برقی ذرائع ابلاغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
برقی ذرائع ابلاغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں برقی ذرائع ابلاغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی دن آج منایا جارہاہے۔ ورلڈٹیلی کام ڈے منانے کا مقصد دنیا کو گلوبل ولیج میں تبدیل کرنے والی ایجادات کے مفید استعمالات کو اجاگر کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کے جدید دور میں ایک دوسرے سے ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھے لاکھوں کروڑوں انسانوں کو پلک جھپکتے میں آپس میں گفتگو کرنے کے لائق بنانے والے برقی ذرائع ابلاغ کی اہمیت آج اجاگر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سائنسدانوں کا کارنامہ، ہوا میں موجود نمی سے چارج ہونے والی بیٹری تیار

ہر سال کی طرح آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کاعالمی دن جوش و خروش سے منایا جائے گا۔دن منانے کے مقاصد میں ٹیلی کام کی اہمیت اور متعلقہ امور پر عوام کو آگاہی دینا بھی شامل ہے۔

عالمی دن منانے کا یہ مقصد بھی ہے کہ ان انسانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے جنہوں نے آج کے دور کو آسان بنانے کیلئے ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور کمپیوٹر جیسی ایجادات کیں جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن کو 1865ء میں ایجاد کیا گیا۔

بین الاقوامی سطح پر سب سے پہلے ٹیلی کمیونیکیشن کا عالمی دن 1969 میں منایاگیا۔ پہلے پہل یہ دن انٹرنیشنل ٹیلی کام یونین کے نام سے متعارف ہوا تاہم 17 مئی 1965 سے اس دن کو ورلڈ انفارمیشن سوسائٹی سے منسوب کیا گیا۔ 

Related Posts