میں اپنی آنے والی زندگی گمنامی میں بسر کرنا چاہتا ہوں، عامر لیاقت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی تمام درخواستیں مسترد کردیں
عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی تمام درخواستیں مسترد کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ میں اپنی آنے والی زندگی گمنامی میں بسر کرنا چاہتا ہوں۔

حال ہی میں عامر لیاقت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ حج کے وقت جب میں نکلوں گا تو پھر اس کے بعد میں واپس پاکستان نہیں آؤں گا، میں کہاں جا رہا ہوں، یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا،، اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ایک تھا ٹائیگر میں سلمان خان غائب ہوجاتا ہے اسی طرح میں بھی غائب ہوجاؤں گا۔

دوسری جانب عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو شادی کی بے شمار پیشکش موصول ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو شادی کی پیشکش

حال ہی میں طوبیٰ انور نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی، جس پرسوشل میڈیا صارفین اُن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

اُن کی اس تصویر پر صرف مداحوں نے ہی تعریف نہیں کی بلکہ اُن کے جاننے والوں نے بھی اُن کی تعریف کی۔

بعدازاں کئی مدااحوں نے تو عامر لیاقت کو طوبیٰ کی قدر نہ کرنے پر ناشکرا قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Posts