کرپٹو مارکیٹ پر اے آئی کا خوف طاری! ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں بڑی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پر خدشات کے اثرات کرپٹو کرنسی مارکیٹ تک پہنچ گئے جس کے نتیجے میں دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بٹ کوائن کی قدر میں 5.10 فیصد کمی واقع ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت گر کر 55 ہزار 830 ڈالر پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کاروباری سیشن کے دوران بھی بٹ کوائن دباؤ کا شکار رہا اور اس کی قیمت 3.57 فیصد کمی کے بعد 56 ہزار 813 ڈالر پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو بھی بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں گراوٹ سامنے آئی تھی اور یہ جولائی کے بعد پہلی مرتبہ 60 ہزار ڈالر کی اہم نفسیاتی حد سے نیچے چلا گیا تھا۔

Related Posts