کراچی، حادثات میں 2 افراد ہلاک، دولاشیں ملیں، بلدیہ کی مسجد میں آگ بھڑک اٹھی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہرقائد میں دومختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دوافرادجاں بحق جبکہ کورنگی اور لیا قت آباد سے نومولودبچے سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بلدیہ ٹاؤن نمبر 7 کی مسجد میں آگ بھڑک اٹھی ۔

فیڈرل بی ایریاواٹرپمپ کے قریب سے 35سالہ ہیرالال شدیدزخمی حالت میں ملا،جسے فوری طورپرطبی امدادکیلئے اسپتال پہنچایاگیا،جہاں پرمضرو ب دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کے مطابق متوفی نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے شدیدزخمی ہواتھا۔

سپرہائی وے پرواقع الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 25سالہ خاتون ہلاک ہوگئی ،متوفیہ کی لاش کو اسپتال لایاگیاتاہم متوفیہ کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی سیکٹر50بوعلی شاہ مسجد کے قریب مین روڈسے نومولودبچے کی لاش ملی ،جسے ایدھی رضاکاروں نے ایدھی غسل خانے منتقل کرکے غسل وکفن کے بعدمقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

مزید پڑھیں:میمن گوٹھ میں اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث 4دوست گرفتار

لیاقت آباد 10نمبر انجم اسکول کے قریب سے 60سالہ محمداحمدولد بشیرکی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایاگیامتوفی کی موت حرکت قلب بندہونے کے باعث واقع ہوئی۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے بلدیہ نمبر 7ماماہوٹل کے قریب واقع بخاری مسجد میں آگ بھڑک اٹھی ،علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے فوری طورپرپہنچ کر فائربریگیڈ کو طلب کرلیا، آگ پرفوری طورپرقابوپالیاگیا۔آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Posts