ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کو وزیراعظم نے طلب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کو وزیراعظم نے طلب کرلیا
ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کو وزیراعظم نے طلب کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد /لاہور: جیولین تھرو کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے قومی ہیرو محمد ارشد ندیم کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملاقات کے لئے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں دنیا میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی ہیرو محمد ارشد ندیم کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملاقات کے لئے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ہیرو ارشد ندیم 12 اگست کو وطن واپس پہنچے تھے، لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا تاریخی استقبال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملک کے معروف ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، پاکستان میں شاندار استقبال

ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور فیڈریشن کے دوسرے عہدیداروں،ارشد ندیم کے اہل خانہ اور کھیلوں سے وابستہ دوسرے حکام قومی ہیرو کے استقبال اور حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے۔

Related Posts