شہری ہوشیار!، کراچی میں آج پھرتیزہوائیں چلیں گی، بادل بھی برسیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rain starts different parts of karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہر میں آج بھی آندھی کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش کا امکان ،سمندری طوفان کم ہوا کے دباؤ میں تبدیل ہو کر بھارتی ریاست راجھستان پر موجود ہے، سندھ کے ضلع تھرپاکر ، عمر کوٹ ، بدین ، ٹھٹھہ میں بھی آندھی کے ساتھ بارش اوردرجہ حرات 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے 40 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کراچی سردار سرفراز نے ایم ایم نیوز ٹی وی کو بتایا کہ سمندری طوفان تائوتے منگل کی شب تک گجرات سے ٹکراتا رہا کیوں کہ یہ ایک وسیع عریض طوفان تھا جس کے باعث یہ تا دیر ساحل پر ٹکراتا رہا ہے ، اسی کے اثرات سے سندھ کے ساحلی علاقوں اور تھرپارکر میں بارشیں ہوتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ طوفان کم ہوا کے دباو مین تبدیل ہو کر بھارتی ریاست راجھستان پر موجود ہے جو آہستہ آہستہ شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے ، اس کم ہوا کے دباؤ کے باث سندھ کے مختلف شہروں خصوصاََ ساحلی علاقوں کراچی، ٹھٹھہ ، بدین ،ضلع تھرپارکر میں شدید گرمی ہے جس کی وجہ سے آبی بخارات بادل میں تبدیل ہو کر آندھی کے ساتھ مذکورہ شہروں میں برس سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آندھی آئی تو 30 سے 35 ناٹیکل مائل کی رفتار سے شہر میں دھول مٹی کا طوفان آسکتا ہے ، ساتھ ہی ہلکی اور تیز بارش بھی ہو سکتی ہے ۔

ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں صبح کے اوقات میں شمال مغرب کی ہوائیں چل رہی تھیں بعد میں کچھ دیر مغرب کی ہوائیں بھی چلی ہیں تاہم شام کے اوقات میں جنوب مغرب کی ہوائیں چل سکتی ہیں جو بارش اور آندھی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ راجھستان پر موجود کم ہوا کا دباؤ جیسے جیسے شمال مشرق کی طرف چلا جائے گا ویسے ویسے کراچی سمیت سندھ میں مغربی ہوائیں چلنے لگیں گی اور موسم بہتر ہوجائے گا جس سے درجہ حرارت 32 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان آجائے گا۔

Related Posts